اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ بدعنوانی کی بیماری نے ملک کے مسلمانوں سمیت کمزور طبقوں کو سب سے زیادہ اپنا شکار بنایا جس کی وجہ سے مسلم سماج غریبی کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔
یہاں عالمی یوم عربی زبان پر شریعت کانفرنس میں اپنے خطاب میں مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے سماجی، اقتصادی، تعلیمی فروغ کے لئے بڑے پیمانے پر اخراجات کے باوجود
مسلمان غربت کی سطح اس لئے نیچے رہ گئے کہ بے ایمانوں اور بچولیوں کا بول بالا رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بچولیوں کے بغیرغریبوں تک براہ راست فائدہ پہنچانے کی مہم شروع کی جس کی وجہ سے اب تک اربوں روپے کی ہونے والی لوٹ رکی ہوئی ہے اور فلاحی اسکیموں کا فائدہ مسلمانوں سمیت تمام غریبوں، ضرورت مندوں کو ہوا ہے. "لوٹ لابی" پر لگام کس دی گئی ہے۔